عمران نیازی عدالت میں پیش ہوا یا لشکر کشی کی؟ ،وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری

153
شازیہ مری
حکومت نے سماجی بہبود کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا ، شازیہ مری

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمران خان کی عدالت میں پیشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ عمران نیازی عدالت میں پیش ہوا یا لشکر کشی کی؟ جوڈیشل کمپلیس کا گیٹ اور کیمرہ توڑنا عدلیہ کا کیسا احترام ہے؟ ۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان خود ہجوم اکٹھا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عجیب لاڈلہ ہے جج کو انتظار کراتا ہے۔ دراصل عمران خان عدالت پر دبائو ڈال کر عدالت سے فرار ہونا چاہتا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ لشکر لے کر عدالت پر دھاوا بول کر ریلیف لینے سے معاشرے میں مضر اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو باور کرایا جا رہا ہے کہ اس ملک میں قانون اور انصاف کے دو معیار ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان کا اختلافی نوٹ توجہ طلب ہے۔