عمران نیازی منفی سیاست چھوڑ کر چارٹرآف اکانومی پربات کریں، ‏وفاقی وزیراحسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کومشکل صورتحال سے نکالیں گے، الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہوں گے، عمران نیازی منفی سیاست چھوڑ کر چارٹرآف اکانومی پربات کریں، ‏عمران خان ملک کو کھوکھلا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،‏گزشتہ روزاسلام آباد کی سڑکوں پر فسادی مارچ کیا گیا،پاکستان جب بھی ترقی کاسفرشروع کرتا ہےعمران خان دھرنے شروع کر دیتےہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست کی قیمت 22کروڑ عوام ادا کر رہے ہیں ،عمران خان کے مارچ کی وجہ سے یاسین ملک کی سزا کےخلاف آواز بلند نہیں کی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ ‏سوال یہ ہے عمران خان نے 25مئی کا کیوں انتخاب کیا؟ بھارت نے 25مئی کو یاسین ملک کو سزا سنانی تھی،عمران خان کی سیاست نے ہمیشہ دشمنوں کو فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ‏جیسے ہی مقصد پورا ہوا عمران خان آرام سےگھر جاکر بیٹھ گئے،عمران خان نے پہلے بھی معیشت پر وار کیا تھا،عمران خان معیشت تباہ کرکے گئے۔انہوں نے کہا کہ کل اسلام آبادمیں عمران خان نے فسادی سیاست کی ، دھرنے کی کال سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے قوم پوچھنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دے رہے،عمران خان کو پیسے دینے والے اپنا ایجنڈا بھی پورا کراتے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل عمران خان کارکنان کو چھوڑ کر بنی گالا جاکر سوگئے، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے25مئی کا دن کیوں چنا، عمران خان ملک دشمنوں کیلئےسرگرمیاں کرتےہیں، پہلے بھی 14 اگست کےموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوبھارت نے یاسین ملک کوسزادیناتھی، اس موقع پرعوام نےیکجہتی کامظاہرہ کرناتھا، عمران خان نےبھارت کیخلاف احتجاج روکنےکیلئےکال دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا مقصد پورا کر کے گھرجا کرسوگئے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا عمران خان نے 4 سال میں تباہی پھیردی ہے،معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ملک کو ترقی کی سمت پر گامزن کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی دشمن کا ایجنڈا پورا کر رہا ہے، فوج، عدلیہ سیاست سے بالاتر ہیں، عمران نیازی منصوبہ بندی کے ذریعے اداروں کو پولرائز کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، فوج کی فیملیز کواحتجاج میں دعوت دے کرکیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ فوج میں بھی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، ریٹائرڈ فوجی افسران سیاسی مارچ میں کیوں شرکت کر رہے ہیں، ایکس سروس مین ٹی وی پر آ کر مناظرہ کر لیں، ہم سب پاکستانی ہیں، کفر، غداری کے فتوؤں پر سیاست کرنے والے قوم کے ہمدرد نہیں ہو سکتے، اگر ریٹائرڈ فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے تو تمغے گھر رکھ کرسیاست کریں۔

انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کوتمغے سیاست کرنے کے لیے نہیں دیئے گئے، فوج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، عمران نیازی کوئی کسر نہیں چھوڑ گئے۔انہوں نے کہاکہ ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف کی قیادت میں ملک کومشکل صورتحال سے نکالیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے، الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہونگے، کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عمران نیازی منفی سیاست چھوڑ کر چارٹرآف اکانومی پربات کریں، عمران خان مسلسل آئین وقانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں سی پیک کے تحت ایک ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں آ ئی،اس سے اور نااہلی اور نالائقی کیا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون میں کوئی کام نہیں ہوا ،ایم ایل ون سرد خانے میں پڑا ہے،گوادر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جن منصوبوں پر کام جاری ہے وہ ہماری حکومت نے شروع کئے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ واحد مالی سال ہے کہ جس کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی فنڈز زیرو ہے اور اس سے زیادہ نالائقی کیا ہوسکتی ہے۔