عمران نیازی نے اپنےذاتی فائدے کے لئے ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

115

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنےذاتی فائدے کے لئے ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا،ان کی مکاری اور جھوٹ سے قومی اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کافنانشل ٹائمز کےساتھ انٹرویو،جس میں انہوں نے اپنی غیرملکی سازشی تھیوری کو خود ہی مسترد کیا ہے اس شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے جو انہوں نے اپنی ذاتی سیاست کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی مکاری وجھوٹ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے جس پرقوم حیران ہے۔