عمران نیازی ڈی چوک آنے والا 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب کہاں ہے، رانا ثناءاللہ ٹویٹ

103
حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی تین بج چکے ہیں، کہاں ہے 20لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا،عمران خان پانچ، چھ ہزار کارکنوں کے ساتھ صوابی انٹرچینج پر لوگوں کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ لاہور میں بتی چوک پر دو، تین سو لوگ موجود ہیں، کہاں ہے ان کا 20 لاکھ کا انقلاب جس نے ڈی چوک پہنچنا تھا؟۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری اس وقت ڈیڑھ سے دو سو افراد کے عوامی سیلاب کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ 2 سے 3 سو افراد پرمشتمل عوامی انقلاب بتی چوک لاہور کے مقام پر پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی میں مصروف ہے۔

عمران نیازی پانچ سے چھ ہزار کے تاریخ کے سب سے بڑے جلوس کیساتھ صوابی انٹرچینج پر 20 لاکھ لوگوں کا انتظار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتی ہے عمران نیازی تین بج چکے ہیں، کہاں ہے 20لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا