عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

71

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے،اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان کی براہِ راست سر پرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی، جس سے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔