29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںعمران نیازی کے آصف علی زرداری کے خلاف بے بنیاد اور خطرناک...

عمران نیازی کے آصف علی زرداری کے خلاف بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ اور سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کی سازشی تھیوری کے نمونہ کے عین مطابق ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی لغو بیان بازی سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لئے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں