26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعمرکوٹ،جشنِ آزادی اور "معرکہ حق" کے عنوان سے غوثیہ گیسٹ ہاؤس میں...

عمرکوٹ،جشنِ آزادی اور "معرکہ حق” کے عنوان سے غوثیہ گیسٹ ہاؤس میں شاندارتقریب کاانعقاد

- Advertisement -

عمرکوٹ۔ 12 اگست (اے پی پی):سماجی تنظیم سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام عمرکوٹ کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ اور عمرکوٹ سٹیزن فورم کے مشترکہ تعاون سے جشنِ آزادی اور "معرکہ حق” کے عنوان سے غوثیہ گیسٹ ہاؤس میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری اور اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ نے خصوصی مھمان طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں، تعلیمی اور شہری حلقوں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، شرکاء نے آزادی کی اہمیت، قربانیوں کی لازوال داستان اور پاکستان کی بقا و ترقی کے لیے اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق” کا پیغام ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سچائی، قربانی اور اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل انتھائی شاندار ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں