عمرکوٹ ،حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے "تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین” چلادی گئی

73
عمرکوٹ ،حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے "تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین" چلادی گئی

عمرکوٹ۔ 09 فروری (اے پی پی):حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے "تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین” چلائی گئی ہے۔ یہ ٹرین کراچی اسٹیشن سے سیاحوں کو لے کر چھور اسٹیشن پہنچی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری ثقافت عبدالحلیم لاشاری، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک، ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن، کمانڈر چھور کینٹ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جٹ، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سید ساجد شاہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، ٹیکسیشن آفیسر ایم سی عمرکوٹ اویس سمیجو اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

شام کو سیاحوں کے لیے چھور کے قریب پرچی جی ویری میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں سندھ کی ثقافتی اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے اور موسیقی کے ساتھ ساتھ تھر کی سواری اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے بھی کرائے گئے۔

اگلے دن سیاحوں کو چھور اسٹیشن سے زِیرو پوائنٹ، جو ملک کا آخری اسٹیشن ہے، تک تفریحی سفر کرایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، اور اس سے تھر میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔