- Advertisement -
حیدرآباد۔ 07 اپریل (اے پی پی):ناظم سمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے کہا ہے کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات کے باعث سمسٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ یہاں جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن کے قیام کے باعث
اے ڈی ای/بی ایڈ، بی ایس کیمسٹری، بی ایس زو آلوجی، بی سی ایس، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ ، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے ڈی ایس باٹنی کے سمسٹر امتحانات اب 22 اپریل 2025ء سے منعقد ہوں گے۔ امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جلدی جاری کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579296
- Advertisement -