عمرہ زائرین زمزم آفیشل مقامات سے حاصل کریں،جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ

99
Jeddah Airport Administration
Jeddah Airport Administration

ریاض ۔7اپریل (اے پی پی):جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ ’واپسی کے وقت زمزم ہوائی اڈے کے اندر واقع مقررہ مقامات سے حاصل کریں۔العربیہ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر عمرہ زائرین کے لیے اس حوالے سے ان مقامات کی نشاندہی بھی کردی ہے جہاں زمزم دستیاب ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ آب زمزم حاصل کرنے کے لیے ہال نمبر ایک کے گیٹ نمبر بی 2 اور سی 2 ہیں۔جدہ ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ شمالی ہال کی جانب گیٹ نمبر 5 جبکہ حج و عمرہ ہال کمپلیکس ایریا میں بی اور سی پر بھی زائرین کی سہولت کے لیے آب زمزم حاصل کرنے کے لیے کیبن بنائے گئے ہیں۔