عمرہ کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل دیکھ کر دلی خوشی ہوئی،عثمان بزدار

96

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل دیکھ کر دلی خوشی ہوئی -یہ میری زندگی کے خوبصورت ترین لمحات تھے۔

انہو ں نے کہا کہ غلاف کعبہ کی تیاری کے کام کا مشاہدہ کیا۔ حکام نے مجھے غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان باسعادت لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔غلاف کعبہ کی تیاری کا مشاہدہ کرنا میرے لئے بڑی سعادت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملک کی ترقی، استحکام اور سا لمیت کے ساتھ عوام کی خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔