اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نےحملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعا کی اورشہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔اپوزیشن لیڈر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔