گوما ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کانگو کے مشرقی علاقے بینی کے میئر جین ایڈمونڈ میونی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب سول کپڑوں میں ملبوس ایک فوجی نے اپنی گن سے چار فائر کئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔