پشاور۔ 23 مارچ (اے پی پی):عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کےلیے خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کر لیا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کے تحت 26 محکموں کے 106 عوامی خدمات شامل کو کیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری خدمات کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بارے میں تمام صوبائی محکموں کو خدمات کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، فی الوقت صرف 29.55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں،گڈ گورننس پالیسی کے تحت تمام خدمات کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا،ڈیجیٹل کیٹلاگ کے نتیجے میں تمام سرکاری خدمات کےلیے ایک سنٹرلائزڈ ڈیٹا بینک ہوگا، سرکاری خدمات کے پیچیدہ نظام کو آسان بنائے گا، یہ عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا، شہری گھر بیٹھے مختلف سرکاری خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے، اس سے تاخیر، عدم فعالیت اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا.
کارکردگی اور عوامی سہولت میں بہتری آئے گی، اگلے مرحلے میں "دستک پلیٹ فارم” کے ساتھ اس کا انضمام کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575700