21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوامی خدمت اور ترقی ہماری سیاست کا نصب العین ہے ،ہمیں اپنے...

عوامی خدمت اور ترقی ہماری سیاست کا نصب العین ہے ،ہمیں اپنے کردار سے معاشرے کو مثالی بنانا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی

- Advertisement -

ملتان ۔ 30 مئی (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ہمیں خدمت کاجذبہ ورثہ میں ملا ہے،عوامی خدمت اور ترقی ہماری سیاست کا نصب العین ہے ،ہمیں اپنے کردار سے معاشرے کو مثالی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک ماہنی مرکز نواب پور تحصیل صدر ملتان کی اپ گریڈیشن پر ایلیمنٹری بلاک کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز میاں خالد عالم،ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری سمیت دیگر موجود تھے۔

سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اولین ترجیح ہے،خصوصاً سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولتوں ک فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے،عوامی مسائل کے حل کے لیے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ،لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،سکولوں کی اپ گریڈیشن،اضافی کلاس رومز کی تعمیر،پانی اور بجلی کی سمیت بنیادی سہولتوں اور ساز گار تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے

- Advertisement -

والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں،بہتر نتائج دیں گے۔ سید علی حیدر گیلانی،سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سکول میں پودے بھی لگائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں