عوامی شکایات کے ازالہ کے لئےوفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا سی ڈی اے کا دورہ

104
Ejaz Ahmad Qureshi
Ejaz Ahmad Qureshi

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے سی ڈی اے کے خلا ف شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈوائزر احمد فا روق کی سربرا ہی میں ایک ٹیم سی ڈی اے کے مر کزی ڈائر یکٹو ریٹ بھیجی۔ ڈپٹی ایڈ وائزر پرویز حلیم، سینئر انو سٹی گیشن آ فیسرعد نان احمد، کنسلٹنٹ(میڈ یا) خا لد سیال، اے ایل او امیر علی بھی ٹیم میں شامل تھے۔

سی ڈی اے کے خلاف شکا یات کا زیا دہ تر تعلق اسلام آ باد ہا ئی وے اور پارک روڈ پر تعمیرا تی کا موں کے با عث ٹر یفک کا اژدھام، سٹر کوں اور گلیوں کی ٹو ٹ پھوٹ، سیوریج کا نا قص انتظا م،تعمیرا تی کام مکمل کر نے کے با وجود ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تا خیر، انفرا سٹر کچر کی نا قص تعمیر، ایکوا ئر کی گئی زمین کے واجبا ت کی ادائیگی میں تا خیر، وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد اور سی ڈی اے کے ملا زمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے واجبات کی ادائیگی میں تا خیر سے متعلق تھیں۔

ٹیم نے صو رتحال جا ننے کے لئے سی ڈی اے کے چیئر مین اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کے علا وہ”یکجا سہو لتی مر کز“ جا کر وہاں مو جود کسٹمرز سے بھی ملا قا ت کر کے ان کے مسائل سنے۔ دورے کے دوران معا ئنہ ٹیم نے اس بات کا نوٹس لیا کہ سی ڈی اے کے تعمیرا تی کا موں میں غیر معمو لی تا خیر سے عوام النا س کو مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔ ٹیم نے سی ڈی اے حکام کو تعمیرا تی منصوبوں کا ٹائم فر یم دینے کی ہدا یت کی۔ ٹیم نے یہ ہدا یت بھی کی کہ مکا نات کے تکمیلی سر ٹیفیکیٹ اور ٹرا نسفر لیٹر ز پر اعترا ضا ت ایک ما ہ کے اندر صرف ایک ہی با ر لگائے جا ئیں اور 45 دن کے اندر تما م کا رروائی مکمل کی جا ئے نیزآ ئند ہ وفا قی محتسب میں سما عت کے لئے گر یڈ 19 سے نیچے کو ئی افسر نہ آ ئے۔

قبل ازیں سی ڈی اے کے ممبر (آ ئی ٹی) نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ سی ڈی اے کا ”مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم“ مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ سی ڈی اے کے تمام دفا تر اس نظام سے منسلک کر دئیے گئے ہیں اور اکثر سر وسز کو آن لا ئن کیا جا رہا ہے۔ علا وہ ازیں آ ئی ٹی پا رک کے قیام کے لئے اخبا رات میں اشتہار د یا جارہا ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ اسلا م آباد میں زمین کے لین دین کے حوا لے سے سی ڈی اے نے اپنے مر کزی دفترکا سارا ریکا رڈ ڈیجٹائز کر لیا ہے اوردیگر دفاتر کے ریکارڈ کو ڈیجٹا ئزکر نے کے منصو بے پر بھی کام جاری ہے۔

ممبر(آ ئی ٹی)نے بتا یا کہ اسلام آ باد میں پا رکنگ کے مسئلے کو حل کر نے کے لئے آ ٹو میٹڈ پارکنگ ایر یاز بنا ئے جا رہے ہیں نیز مسا فروں کی سہو لت کے لئے 160 الیکٹرک بسیں میٹرو بسوں میں شا مل کی جا رہی ہیں۔ معا ئنہ ٹیم نے اپنے سا بقہ دورے کے دوران عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے سی ڈی اے کے ادارہ جاتی نظام اور طریق کار میں اصلا حات کے لئے قلیل مد تی اور طو یل مدتی سفارشات پر مشتمل مفصل رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کی تھی۔

معا ئنہ ٹیم نے مذکو رہ رپورٹ کی سفا رشات پر عملد رآمد کا بھی جائزہ لیا۔ ٹیم نے یکجا سہو لتی مر کز کی کا رکر دگی کی تحسین کی جہاں آ نے والے کسٹمرز کی اکژیت اس کی کارکرد گی سے مطمئن تھی۔ معا ئنہ ٹیم اپنی مفصل رپورٹ سات روز میں وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔