31.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوامی فلاحی پالیسیوں کی نگرانی ،نفاذ اور عوامی خدمات کی فراہمی سول...

عوامی فلاحی پالیسیوں کی نگرانی ،نفاذ اور عوامی خدمات کی فراہمی سول سرونٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،کمشنرکوئٹہ ڈویژن

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی پالیسیوں کی نگرانی اور نفاذ ، عوامی خدمات کی فراہمی اور قانون کے مطابق کام کرنا سول سرونٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، افسران اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے اسپیشل سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے افسران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر افسران نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے شرکا کو اپنے تجربات اور سول سروس ڈلیوری کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مزید کہا کہ صوبے کے مشکل حالات اور مسائل کے باوجود اسپیشل سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی قابل ستائش ہے

افسران سول سروس کے دوران محنت، مثبت سوچ اور جذبے کو اپنا کر عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں،اپنی محنت اور کارکردگی سے عوام کے مسائل حل اور ان کی مشکلات میں کمی کریں۔ کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے دی گئی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے سرانجام دینا ایک قابل افسر کی پہچان ہے۔سول سروس جوائن کرنے کا مقصد ملک اور قوم کا نام روشن کرنا ہے اپنے شعبوں میں نمایاں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے رول ماڈل ثابت ہوں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ اپنی محنت، لگن اور مثبت سوچ سے معاشرے میں تبدیلی رونما کر سکتے ہیں جن مشکل حالات میں آپ گزر کر یہاں آئے ہیں وہ قابل تعریف ہے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے منتخب ہونا ایک خوش آئند امر ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں صرف مواقع اور محنت کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

سول سروس کے دوران تمام افسران ذمہ داریوں سے انصاف کریں تاکہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سرانجام دے کر ملک،صوبے اور قوم کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر کرنے کے لیے اپنی قابلیت کو بروئے کار لائیں۔ایک بہترین افسر اپنی قابلیت، محنت، مثبت سوچ اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر ہی معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے۔ملاقات کے دوران افسران نے کمشنر سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے جن کے انہوں کو تفصیلا جوابات دیئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601494

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں