عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری کاانعقاد

125

ہری پور۔ 06 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر اہتمام کمیونٹی سنٹرکھلابٹ داڑھی چوک، سیکٹر نمبر 3 ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل براہ راست سنے، جن میں پانی کی فراہمی، صفائی، تعلیم، صحت اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ان کے حل کے لیے مخصوص وقت مقرر کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور شفاف حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر شوذب عباس نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینا ہے، تاکہ مسائل کے حل میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔ اختتام پر عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور فوری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔