کوئٹہ۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہاہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں کھلی کچہری کا انعقادکیاجائے گا، تمام محکمہ جات کےافسران موجودہ ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔کوئٹہ کے شہریوں سے استدعا ہے کہ وہ 28جنوری کوکھلی کچہری میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کویقینی بنایاجاسکے ۔