- Advertisement -
ریاض۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے پراسیکیوشن جنرل نے کہاہے کہ عوامی مقامات پراسلحہ لے کرجانا یا اس کی نمائش کرنا بڑے جرائم میں شامل ہے ۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن جنرل نے اس حوالے سے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ قانونی ضوابط کے مطابق عوامی مقامات یا شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنا یا اسلحہ کی نمائش کرنا جرم ہے ایسا کرنے والے کو قید و بند کا سامنا ہوگا۔
- Advertisement -
قبل ازیں ادارہ پراسیکیوشن نے لائسنس یافتہ اسلحہ بیرون ملک لے جانے پربھی پابندی کا اعلان کیا تھا۔
- Advertisement -