34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںعوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کرنے اور کچروں کے...

عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کرنے اور کچروں کے ڈھیر سے تعفن پھیلنے کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔گورنر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خصوصی ہدایت کی کہ آلائشوںکو بروقت ٹھکانے لگانے، عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کرنے اور کچروں کے ڈھیر سے تعفن پھیلنے کی روک تھام کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں ۔

اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بالخصوص شہری علاقوں میں کچروں کے کلیکشن پوائنٹس کا اہتمام کرنے اور آلائشوں کو بروقت ہٹانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس حوالے سے کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

گورنر بلوچستان نے عوام پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں تعاون فراہم کریں بصورت دیگر متعدد امراض پھوٹنے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں