عوامی مینڈیٹ کے بغیر مشیر یا ایڈوائزر بننے کے حق میں نہیں ،الیکشن جیت کرنئے آنے والوں کوحکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے، برجیس طاہر

101
, Burgess Tahir
, Burgess Tahir

سانگلہ ہل ۔ 16 مارچ (اے پی پی):سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر مشیر یا ایڈوائزر بننے کے حق میں نہیں ہوں،الیکشن جیت کرنئے آنے والوں کوحکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ 94ہزار ووٹرز نے اپنی محبتوں سے نوازا، مکمل طور پر مطمئن ہوں اور اپنے خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے میاں نواز شریف کی قیادت میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی خدمت کرنے کا موقع ملا۔نمایاں خدمات میں سکول،کالجز،ہسپتال،جمنیزیم،ٹیکنیکل کالج،ڈیف اینڈ ڈیمپ سکول،انٹر چینج،کارپٹ سڑکیں،پی سی گلیاں،132کے وی گرڈ اسٹیشن،انٹر چینج روڈسمیت سڑکوں کے جال میاں نواز شریف کے حلقہ پر احسانات ہیں

،ماضی کے اسمبلی ممبران نے اس حلقہ میں ایک بھی کام نہیں کرایا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل آگے بڑھے اور علاقائی،ملکی تعمیر وترقی پر کام کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی کوئی کام کرکے دکھائیں مجھے خوشی ہو گی،انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ مانگے ہوئے سورج سے سویرا نہیں کرتے،آج تک کسی کے کام پر تختی نہیں لگائی،اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی محبتوں سے 30 سال تک اسمبلی میں رہا جس پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ کسی مشیر یا ایڈوائزر بنائے جانے کے حق میں نہیں ہوں،

کسی چور دروازے سے کسی صورت حکومت میں نہیں جاؤنگا،جب عوام بھیجیں گے میرے پاس مینڈیٹ ہو گا تو ضرور استعمال کرونگا،ایک سوال کے جواب پر سابق گورنر کا کہنا تھا کہ اداروں کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہوں سسٹم کو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ نتیجہ قابل عمل نہیں ہے،جس کے حقائق جلد قوم کے سامنے ہونگے،برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ میرا لیڈر میاں نواز شریف ہے لئے برجیس طاہر نے کہا کہ اللہ تعالی حکومت کو کامیاب کرے ۔