عوامی نیشنل پارٹی کا صدر اے این پی کرک شاہنواز خان کی والدہ اور رکن صوبائی کونسل مشتاق خان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

104
Awami National Party
Awami National Party

پشاور۔ 17 جنوری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نےصدر اے این پی کرک شاہنواز خان کی والدہ اور رکن صوبائی کونسل مشتاق خان (غنی ڈھیرئی، مالاکنڈ) کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اے این پی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ

بلاشبہ والدین اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ہیں اور ان کی رحلت ایک بڑا صدمہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں شاہنواز خان اور مشتاق خان کے خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مرتبہ اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔