عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کی سینیٹر الیاس احمد بلور کی وفات پر اظہار تعزیت

128
Amil Wali Khan
Amil Wali Khan

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سینیٹر الیاس احمد بلور کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے این پی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ سینیٹر الیاس بلور کی وفات قومی تحریک کےلیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔مرحوم الیاس بلور ایک مخلص، اصول پسند اور عملی جدوجہد کرنے والے رہنما تھے۔ الیاس بلور نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی اور قومی تحریک کا پرچم بلند رکھا۔ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن نظریہ باچا خان کے ساتھ ثابت قدم رہے۔

انہوں نے کہا کہ بلور خاندان نے ہمیشہ جمہوریت، انصاف اور قومی تحریک کے اصولوں کےلیے قربانیاں دی ہیں، سینیٹر الیاس بلور نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور مظلوم طبقات کے حقوق کےلیے وقف کی تھی۔ ان کی وفات ان کے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور سماجی جدوجہد کےلیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ سینیٹر الیاس بلور کی وفات سے ایک عہد کا اختتام ہوا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔