37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںعوام الناس ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر ضرور...

عوام الناس ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں ، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف

- Advertisement -

بھکر 14۔ مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ عوام الناس ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں ، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی موصولہ ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں 15 سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں اور آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ موثر انداز میں متحرک ہے عوامی مقامات پر صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہےجبکہ ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک کے حوالہ سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔

دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں سر ڈھانپ کر رکھیں بچوں بزرگوں کاخاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122یا پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596926

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں