25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام اپنی شکایات کے سلسلے میں بلا جھجک دفتر میں آکر مل...

عوام اپنی شکایات کے سلسلے میں بلا جھجک دفتر میں آکر مل سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنربہاول پور

- Advertisement -

بہاولپور۔ 05 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمورسمیت مختلف محکموں کے افسران بھی ریونیو کھلی کچہری میں شریک تھے۔کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ کے پہلے دن دفتری اوقات کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر تین بجے تک کیا جاتا ہے اور کھلی کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ

معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیز سے متعلق معاملات موقع پر حل کیے جاتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ان کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں عوام الناس کی شکایات کا ازالہ ترجیح بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ عوام اپنی شکایات کے سلسلے میں بلا جھجک دفتر میں آکر مل سکتے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات بھی دی گئیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں