عوام باشعور ہیں ، انتخابات میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، مائزہ حمید

117

اسلام آباد۔20 اپریل (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پاکستان کے باشعور لیڈر ہیں اور وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہیں اور دہشتگردی،توانائی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مائزہ حمید نے نے کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہے