عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اور اس کی اطلاع 03309971200پر کریں ، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، ایس ای پیسکو

132
PESCO
PESCO

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):سپرٹینڈنٹ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر سردار اسلم خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے ہم نے 7ستمبر سے 14ستمبر 2023کے دوران ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان کے رورل ڈویژن اور سٹی ڈویژن کے 19فیڈرز پر اب تک 1کروڑ 11لاکھ 10ہزار 548روپے کی ریکارڈ وصولی کرلی ہے،

بجلی چوروں اور بجلی بقایاجات وصولی کی مہم وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ، وزیر توانائی اور وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں پیسکو سٹاف ، انتظامیہ ، پولیس اور سول ملٹری سیکورٹی ایجنسیوں کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے، عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اور اس کی اطلاع 03309971200پر کریں ، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیسکو سرکل آفس ڈیرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔