عوام سے بالخصوص سوشل میڈیا پر مذہبی معاملات، مقدس کتب، مقدس شخصیات کے حوالے سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی اپیل، غلطیوں کے ساتھ قرآن پاک کی اشاعت کے مرتکب افراد یا ناشر کیلئے سخت سزائوں کی تنبیہ

105
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مذہبی معاملات، مقدس کتب، مقدس شخصیات کے حوالے سے انتہائی احتیاط سے کام لیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان امور سے متعلق رائے زنی، تبصرے، اشاعت وغیرہ میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں جبکہ یہ بھی متنبہ کیا گیا کہ قرآن پاک کی ایسی طباعت ، اشاعت یاریکارڈنگ جو کسی غیررجسٹر ڈ ناشر قرآن پاک کی طرف سے کی گئی ہو یا ایسا مطبوعہ قرآن یا قرآن پاک کا کچھ حصہ جو کسی بھی شکل (کتاب، ریکارڈ، نصابی کتب وغیرہ) میں ریکارڈ یا شائع کیا گیا ہو اور اس میں کسی لفظ، حرف یا اعراب کو تبدیل یا آیت، سورت کی ترتیب کو تبدیل کیا گیا ہو ان تمام صورتوں میں ان جرائم کا مرتکب سخت ترین سزائوں کا مستحق ہو گا۔

عوام الناس کی اطلاع کے لیے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اشاعت قرآن مجید (غلطیوں سے پاک طباعت اور ریکارڈنگ) ایکٹ 1973 کی رو سے قرآن پاک کی ایسی طباعت ، اشاعت یاریکارڈنگ جو کسی غیررجسٹر ڈ ناشر قرآن پاک کی طرف سے کی گئی ہو یا ایسا مطبوعہ قرآن یا قرآن پاک کا کچھ حصہ جو کسی بھی شکل (کتاب، ریکارڈ، نصابی کتب وغیرہ) میں ریکارڈ یا شائع کیا گیا ہو اور اس میں کسی لفظ، حرف یا اعراب کو تبدیل یا آیت، سورت کی ترتیب کو تبدیل کیا گیا ہو یا کسی غیر مسلم کی طرف سے اس کا ایسا ترجمہ یا تشریح کی گئی ہو جو مسلمانوں کے عقیدے کے برخلاف ہو تو ان تمام صورتوں میں ان جرائم کا مرتکب سخت ترین سزائوں کا مستحق ہو گا۔

بیان میں کہا گیا کہ تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295 (بی ) کی رو سے قرآن پاک، قرآن پاک کے اوراق یا اس کے کسی اقتباس کی توہین کے مرتکب کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ملک کے مسلم و غیر مسلم شہریوں سے اپیل کی کہ مذہبی معاملات، مقدس کتب، مقدس شخصیات کے حوالے سے انتہائی احتیاط سے کام لیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان امور سے متعلق رائے زنی، تبصرے، اشاعت وغیرہ میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے متعلقہ ادارے کسی بھی غیر قانونی، نفرت انگیز ، گستاخانہ مواد کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور آئین پاکستان، متعلقہ قوانین اور عدالتی احکامات کی روشنی میں ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی غیر قانونی، نفرت انگیز ، گستاخانہ مواد کی شکایت فوراً پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو درج ذیل لنک پررپورٹ کریں: (https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx)، ([email protected]