عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے،امیرمقام

132

پشاور۔12 اگست ( اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جس انتخابی وعدوںپرعوام نے مینڈیٹ دیاہے اس کی تکمیل میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے،عوام کے الجھنوںکوترجیحی بنیادوںپرسلجھائینگے ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار کی باگ دوڑسنبھالنے کے بعد ملک میںبجلی اورگیس کی قلت کی پیش نظربجلی پیدا کرنے اورسوئی گیس دریافت کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپر منصوبے شروع کئے ہیںجن کے دورس اثرات مرتب ہوںگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس این جی پی ایلہیڈکوارٹر اورواپڈاہاﺅس پشاورکے اپنے دفاترمیں علیحدہ علیحدہ کھلی کچہریوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔