عوام نے قومی خزانہ سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے ووٹ دیئے، اس پر سودے بازی نہیں کریں گے، نفیسہ خٹک

84

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آزاد ادارہ ہے’ حکومت کے ماتحت نہیں’ نیب نے خورشید شاہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا اس میں کوئی شک نہیں کہ خورشید شاہ سینئر پارلیمنٹرین ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میری آمدن ایک سو روپے ہے اور میں خرچ ایک ہزار روپے کر رہی ہوں تو مجھے یہ بتانا ہوگا کہ باقی نو سو روپے کہاں سے آرہے ہیں۔ سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ سید خورشید شاہ کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر آزاد ادارہ ہے’ حکومت کے ماتحت نہیں۔ قومی احتساب بیورو نے ایف بی آر کے ریکارڈ کے تحت ان کو گرفتار کیا ہے۔ نفیسہ خٹک نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خورشید شاہ سینئر پارلیمنٹرین ہیں۔ وہ نیب کو اس حوالے سے تسلی بخش جواب دیں تو وہ آسانی سے واپس آجائیں گے۔ حکومت کسی دبائو میں نہیں آئے گی۔ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ عوام پاکستان تحریک انصاف کو احتساب کے نام پر ووٹ دیتے ہیں تاکہ ملک کے قومی خزانہ سے لوٹی گئی دولت واپس لائی جائے۔ ہم اس پر سودے بازی نہیں کریں گ