عوام نے مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کر لیا ہے، برجیس طاہر

65

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے کامیاب جلسوں اور ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی نے اس ا مر کو واضح کر دیا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے ،شیخوپورہ کے کامیاب جلسے پر دیے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے تاریخی جلسے نے مخالفین کو مزید مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے