اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام دھرنوں سے ذہنی ہیجان میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ملک میں فساد اور افراتفری کرانا چاہتے ہیں۔ منگل کو یہاں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان رائے ونڈ جانے کا خواب بھی نہ دیکھیں، ہم اپنے گھروں کی حفاظت کرنا جانتے …
عوام وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں تعمیر اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، عمران خان ناکام دھرنوں سے ذہنی ہیجان میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام دھرنوں سے ذہنی ہیجان میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ملک میں فساد اور افراتفری کرانا چاہتے ہیں۔ منگل کو یہاں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان رائے ونڈ جانے کا خواب بھی نہ دیکھیں، ہم اپنے گھروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دھرنا سیاست وینٹی لیٹر پر پڑی مصنوعی سانسیں لے رہی ہے، عوام وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں تعمیر اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی۔








