27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںعوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل...

عوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل کے لئے استعمال کریں وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل کے لئے استعمال کریں، اس پورٹل کے قیام کے بعد 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 59 ہزار عوامی شکایات کا ازالہ اور دیگر پر پیش رفت جاری ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 29 ہزار افراد کی جانب سے فیڈ بیک دیا گیا ہے، جن میں سے 57 فیصد نے شکایات کے ازالے کو 100 فیصد تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت عوامی خدمت کو بہتر بنا سکے۔ واضح رہے کہ اس پورٹل کا قیام 28 اکتوبر کو عمل میں لایا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں