اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے انتخابی اصلاحات کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ شدت سے محسوس ہوتی ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں کی وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے