پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کر کے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، نگران وزیراعلی نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا اورہسپتال انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال بہتربنانے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی،
وزیر اعلی نےہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی، ہسپتال انتظامیہ نے نگران وزیراعلی کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعلی کی ہسپتال انتظامیہ کوعلاج معالجے کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیح ہے اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415820