مظفرگڑھ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوسید حسنین حیدر نے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل پیش کئے۔ ڈی پی او نے تمام شکایات کو تحمل سے سنا اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے،عوامی شکائت پر ترکی کالونی کی سیکیورٹی کیلئے مزید ملازمین تعینات کر دیئے
،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید حسنین حیدر نے وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔تھانہ صدر مظفرگڑھ،تھانہ سول لائن کی حدود میں ترکی کالونی اور تھانہ خانگڑھ کی چوکی مونڈکا میں کھلی کچہری منعقد کی۔
کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل، تھانے کے عملے کے رویے اور امن و امان سے متعلق شکایات کیں ڈی پی او مظفرگڑھ نے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ کھلی کچہری جیسے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او نے تھانے کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام مسائل کو بغیر کسی دباؤ کے فوری طور پر حل کیا جائے،ڈی پی او نے شہریوں کی درخواست پر ترکی کالونی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس ملازمان تعینات کر دیئے۔