عوام کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کےلئے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان کا بیان

107
عالمی بینک کی معاونت سے خیبر پختونخوا میں تعلیم و صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مددملے گی، عمرایوب خان کا عالمی بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27مئی(اے پی پی) ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، سحری کے اوقات میں 99.96 فیصد فیڈرز مکمل طورپر فعال رہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا کہ تونسہ ڈی آئی خان ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے لئے متعلقہ اہلکاروں نے رات بھر اپنا کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔