22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کو درپیش مسائل اب ان کے اپنے ہی علاقے میں حل...

عوام کو درپیش مسائل اب ان کے اپنے ہی علاقے میں حل کیے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر بھکر

- Advertisement -

بھکر۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تحصیل منکیرہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اب ان کے اپنے ہی علاقے میں حل کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو سفری مشکلات سے نجات مل سکے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر،اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر،ریونیو اوردیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔عوام کی جانب سے پیش کردہ مسائل کا تعلق ریونیو،ستھرا پنجاب،میونسپل سروسز، ہیلتھ اور لائیو سٹاک سے تھا۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بتایا کہ بیشتر مسائل موقع پر حل کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ ریونیو اور دیگر نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ عوامی مسائل کےحل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیر نے اس موقع پر کہا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کو سنگل راؤنڈ میں ہی حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف میسر آ سکے اور ان کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں