عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

107

ٹنڈومحمدخان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے کہاہے کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، اگر کسی کو پولیس سے شکایت ہے تو ایس ایس پی آفس کے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ایس ایس پی آفیس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بدھ کو ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ان کی شکایات پر ملاقات کی۔ انہوں نے درخواست گزار کی شکایات کو سننے کے بعد ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو بروقت احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل خود سنتا ہوں، لوگوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کیا کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، قانون کی روشنی و میرٹ پر درخواست گزاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔\378