بھکر۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر بھکر ظفر حسن نقوی نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا تمام سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں غفلت اور تاخیرہرگز برداشت نہیں کی جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔
انہوں نے عوامی مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کیں اوران مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے کہ عوام الناس کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے دفاتر میں عوام کیلئے آسان رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518966