38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری...

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،ڈاکٹر ندیم جان

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سےملاقات کی۔دونوں وزراءنے صحت کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے باہمی تبادلہ خیال کیااور اس عزم کا اعادہ کیا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ قلیل مدت میں صحت کے شعبے کی ترقی کا مربوط پلان لیکر آیا ہوں ۔ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رہا ہوں۔ پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہوں ۔متعدی امراض اور وباؤں سے بچانے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں ۔ ملاقات میں صوبائی نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ عالمی شہرت یافتہ ماہر صحت عامہ کی تعیناتی ہیلتھ کے شعبے کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ پر توجہ دینی ہو گی۔ پنجاب میں صحت کے شعبہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والے سرکاری ہسپتالوں کو عوام کیلئے سود مند بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت اپنی توجہ صرف اور صرف عوام کی بہتری پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں