اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، کارکنان ملک کے اب تک کے سب سے بڑے جلسہ عام کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ۔
ہفتہ کو ایک ٹو یٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، تمام کارکن تیاری شروع کر دیں، یہ کوئی عام جلسہ نہیں ہوگا، اس عوامی اجتماع سے پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہا ہے، پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کی بدعنوانیوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی اور ملک کی سیاست کو ایسے عناصر سے پاک کردے گی۔