اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں ملکر کر مقابلہ کرناہے، پورے ملک سے289 مشتبہ کیسز کے نمونوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات رہے ہیں۔ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہسپتال اور علیحدہ کیمرے مختص کر رکھے ہیں۔ ہم مربوط انداز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں ملکر کر مقابلہ کرنا ہے۔ پورے ملک سے289 مشتبہ کیسز کے نمونوں کے ٹیسٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک مریض مکمل صحتیاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوے احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ ہر نزلہ زکام کرونا وائرس نہیں ہوتا ہے۔