17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی...

عوام کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر مظہر شاہ

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 10 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو1122) سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ کی زیرِ صدارت رمضان کے مقدس مہینے کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل ریسکیو افسران نے بھرپورشرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے سرگودھا کی کمیونٹی کی مدد کے لیے ہنگامی وسائل، ریسکیو عملے اور ضروری خدمات کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں خصوصی اقدامات بشمول افطار اور سحری کے اوقات میں توسیع اور ریسپانس ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ عوام کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں