بھکر۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل حل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو سکون قلب کا ذریعہ سمجھتا ہوں کوشش ہے ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کے مسائل بلاتاخیر حل ہوں اس ضمن میں درخواست گزار کی موجودگی میں متعلقہ محکمہ کے سربراہ کو بذریعہ فون احکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ سائلین کے جائز اور حقیقی مسائل کو فی الفور حل کریں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا مزید کہنا تھا کہ تحصیلوں کی سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہلکاران و افسران کا کڑا محاسبہ یقینی بنائیں گے