حضرو۔ 18 جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ۔ سابق کونسلر الیاس خان آف شاہ ڈھیر کی جانب سے مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا قدرت نے شریف خاندان کے سر رکھا ہے ملک بھر کے موٹر ویز ،میٹرو ٹرین اور میٹرو بس جیسے عظیم منصوبے نواز دور کی نشانیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ، عوام کی محبتوں کا قرض چکاتے رہیں گے ۔
اٹک سمیت پورے حلقے کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے انکے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دونگا ۔ ہم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر عمل کرتے رہے گے یہ بات حقیقت ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے جسکے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،موجود ملکی حالات بہتر کرنے کے لیے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آخر میں شیخ افتاب احمد عشائیہ دینے پر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور سابق چیئرمین یاسر زمان خان سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت حسین شیخ اجمل محمودحاجی احسان خان طلال بٹ بھی تقریب میں شریک تھے ۔