23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا...

عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کے لئے مختص پبلک آورز کے دوران اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،

دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل ایک دن میں حل کئے جائیں ان کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں۔ ڈی سی آفس کو موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور اس پر فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سننے اورا نکے حل کےلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنران بھی اپنے دفاتر میں مختص پبلک آور میں عوامی مسائل سنتے ہیں اور ان کے فوری حل کےلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں