نمائندہ۔ 24 مئی (اے پی پی) گوجر خان:تھانہ گوجرخان کے نواح میں میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے نواح میں میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہو گیا جبکہ ایک ڈکیت موقع سے گرفتار، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ،زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
گوجرخان پولیس کو 15 کال پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے اور آئی فون برآمد کرلیا گیا جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی او سید خالد ہمدانی کی گوجرخان پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوں سے فائرنگ کا مقابلہ کرنے اور ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے پر شاباش ایس پی صدر نے تھانہ گوجر کی ٹیم کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پسند عناصر کو قابو کرنے میں انکا کردار اہم ہے عوام کے تحفظ کے لئے پولیس فورس فیلڈ میں متحرک ہے۔