عوام کے حقوق اور تر قی خوشحالی کے لئے اقدامات جا ری رکھیں گے،ساجد ترین ایڈوکیٹ

87

کوئٹہ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلو چستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف بی این پی کے پاس ہے ،عوام کے حقوق اور تر قی خوشحالی کے لئے اقدامات جا ری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر مقبول احمد لہڑی مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

انہوں نے پارٹی کے قائد سر دار اختر مینگل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں رہ کر اپنے لو گوں کے خدمت کرتارہوگا ۔پر یس کانفرنس کے موقع پر سابق رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ ، سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو ،اور سابق رکن اسمبلی شکیلہ نوید بھی موجود تھیں۔ بی این پی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈوکیٹ نے مقبول لہڑی کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دیتے ہو ئے امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی بہتری کے لے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔